آئی جی سندھ نے آفس سپرنڈنٹ سی پی اوعارف بلوچ جعلی کارڈ بنانے کے الزام میں معطل کردیا

جمعہ 22 فروری 2019 16:15

آئی جی سندھ نے آفس سپرنڈنٹ سی پی اوعارف بلوچ جعلی کارڈ بنانے کے الزام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے تھانہ اے وی سی سی کے مقدمہ الزام نمبر08/2019 میں شامل محمد عارف بلوچ آفس سپرنڈنٹ سی پی او(BPS-17)کوجعلی کارڈز بنانے کے الزام کے تحت فوری طور پر معطل کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیئے کے مطابق مذکورہ او ایس محمد عارف بلوچ کیخلاف اے آئی جی ویلفیئر سندھ کوانکوائری آفیسر نامزد کیا گیا ہے جو اندرونِ دس یوم تمام تر چھان بین اور حقائق پر مشتمل حتمی رپورٹ برائے مزید ضروری کاروائی ارسال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :