بلاول بھٹو زرداری کامصباح الدین کی بیٹی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 22 فروری 2019 16:24

بلاول بھٹو زرداری کامصباح الدین کی بیٹی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ضلع پشاور کے جنرل سیکریٹری مصباح الدین کی بیٹی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مصباح الدین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پی پی پی ضلع پشاور کے جنرل سیکریٹری مصباح الدین کی بیٹی گذشتہ روز انتقال کرگئیں تھیں۔