کراچی،لانڈھی میں ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو خواتین جاں بحق

جمعہ 22 فروری 2019 16:24

کراچی،لانڈھی میں ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو خواتین جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میںٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثہ لانڈھی علاقے دائودچورنگی کے قریب ہوا،حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت الفت اور سیما کے ناموں سے ہوئی۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔