قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ، فیاض الحسن چوہان

صادق آباد فائرنگ کے ملزمان قانون سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات

جمعہ 22 فروری 2019 16:45

قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ، فیاض الحسن چوہان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ،صادق آباد فائرنگ کے ملزمان قانون سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے ۔ ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ صادق آباد فائرنگ کے ملزمان قانون سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزادلائی جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پولیس فورس کی قربانیاں اور شہادتوں پر ہمیں فخر ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اللہ تعالی شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو صبر جمیل او رزخمیوں کی جلد صحتیابی عطا فرمائے۔