سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید کی زیر صدارت اجلاس

ریسکیو 1122میں بھرتیوں کے لیے سمری بہت جلد وزیر اعلی پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 22 فروری 2019 16:56

سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید کی زیر صدارت اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ، ڈی جی ریسکیو اور دیگر ریسکیو افسران بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ریسکیو 1122 میں نئی بھرتیوں کے کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھرتیوں کے لیے سمری بہت جلد وزیر اعلی پنجاب کو بھیج دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :