Live Updates

دود ھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پاسچرائزیشن کا قانون لانے کی تیاریاں

سستی اور محفوظ پیکجنگ لانے کے لیے کسان،انڈسڑی اور سرمایہ کاروں کی کانفرنس کروانے کا فیصلہ

جمعہ 22 فروری 2019 17:00

دود ھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پاسچرائزیشن کا قانون لانے کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) دود ھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پاسچرائزیشن کا قانون لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ، سستی اور محفوظ پیکجنگ لانے کے لیے کسان،انڈسڑی اور سرمایہ کاروں کی کانفرنس کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پیکجنگ کی سستی دستیابی کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر محمد عثمان نے کہا کہ کانفرنس سے سستی پیکنگ اورمحفوظ دودھ کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے گا،چھوٹے کسان اورگاں کی سطح پر سستی اور بہترین پیکنگ کی فراہمی کا روڈمیپ بھی بنایا جائے گا۔پاسچرائزیشن قانون کو چھوٹے کسان کے لیے فائدہ مند بنانے کی پالیسی وضع کی جائے گی،کسان ، انڈسڑی اور سرمایہ کاروں کے اشتراک سے پاسچرائزیشن قانون پر عمل درآمد آسان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں روزانہ لاکھوں لیٹر دودھ کی مانگ پورا کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی ضروری ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاسچرائزیشن قانون پر عمل درآمدکے لیے لائحہ عمل بنانے کا حکم دیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری سے پاسچرائزیشن قانون کے عملی پہلوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں،ایسی پالیسی لا رہے ہیں جس سے دودھ محفوظ اور چھوٹے کسان کا مالی فائدہ ہو گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے لا کر بہترین منصوبہ سامنے لائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات