Live Updates

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں سامنے آ گئے

عثمان بزدار آپ پر تنقید کی جاتی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے،شہباز شریف اور عثمان بزدار کا کوئی مقابلہ نہیں، وزیراعظم عمران خان کا راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 17:14

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں ..
راجن پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2019ء) :وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں سامنے آ گئے۔وزیراعظم عمران خان راجن پور میں صحت انصاف کارڈ سے خطاب کرتے ہوئے بھی عثمان بزدار کی تعریف کرنا بھولے۔وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان بزدار ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم نے ان کو سوچ سمجھ کے وزیر اعلیٰ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار آپ پر جو تنقید ہوتی ہے آپ نے اس پر گھبرانا نہیں ہے۔عمران خان نے کہا آپ کا لوگ نواز شریف سے موازنہ کرتے ہیں۔لیکن عثمان بزدار جانتا ہے کہ غریب عوام کا اسپتال میں کیا حال ہوتا ہے کیونکہ عثمان بزدار کا اپنا بھی اور اس کے خاندان کا بھی انہی اسپتالوں میں علاج ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ان کے بچے بھی سرکاری سکولوں میں پڑھتے ہیں اور عثمان بزدار کو اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ ان کا جو علاقہ ہے وہاں لوگوں کے کیا مسائل ہیں انہیں پانی نہیں ملتا۔ڈھائی لاکھ آبادی میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔عثمان بزدار کو ان تمام مسائل کا احساس ہے اور یہی میں چاہتا تھا کہ کوئی ایسا وزیراعلیٰ ہو جسے عوام کے مسائل کا اندازہ ہو۔ یسا پہلی بار نہیں ہوا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعریف کی ہو بلکہ وہ اکثر تقاریب میں عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

وزیراعظم نے عثمان بزدار کو تبدیلی کی علامت بھی قرار دے دیا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ریلوے سٹیشن کے قریب مسافروں کیلئے ’’پناہ گاہ‘‘کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تعریف کی ہے اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں کرکٹ میں کھلاڑی چنتا تھا اوروہ وسیم اکر م اورانضمام الحق بن جاتے تھے ۔اس موقع پر انہوںنے سٹیج پربیٹھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اسی طرح پنجاب میں بھی وسیم اکرم نکلے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات