صہیونی فوج کا کریک ڈائون،بیت المقدس میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر کے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

جمعہ 22 فروری 2019 17:28

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں غیراعلانیہ کرفیو لگانے کے بعد فلسطینیوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیا جس کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روزعلی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کر کے القدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں، سلوان، وادی الجوز، العیسویہ، الطور اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے مخطوطات مرکز کے ڈائریکٹر رضوان عمرو، دو سگے بھائیوں محمد ابو یوسف عاشور کو بھی حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :