اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ مراکش بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، ترجمان مراکشی حکومت

جمعہ 22 فروری 2019 17:28

اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ مراکش بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام ..
رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مراکش کی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مجوزہ دورے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نیتن یاہو کے رباط کے دورے کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں،ان پر یقین کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

مراکشی حکومت کے ترجمان مصطفی الخلفی نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ رباط سے متعلق افواہوں کے بارے میں جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

الخلفی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو رباط کے دورے کی دعوت نہیں دی گئی اور نہ ہی اس طرح کا کوئی اقدام زیر غور ہے۔خیال رہے کہ مراکش میں سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم آئندہ مارچ یا اپریل میں مراکش کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :