Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی وزیراعظم سے ملاقات

سندھ کی سیاسی صورتحال ، تنظیمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کرپٹ سیاستدان کرپشن سے بچنے کے لئے ایوانوں کا سہارا لے رہے ہیں، سندھ کی عوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہی ہے،حلیم عادل شیخ

جمعہ 22 فروری 2019 17:57

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی وزیراعظم سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی، سندھ موجود ہ سیاسی صورتحال ، تنظیمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں حلیم عادل شیخ کی سندھ میں تنظیمی اور سندھ اسمبلی میں کارکردگی کو سراہا ۔

ملاقات میں حلیم عادل شیخ نے وزیر اعظم کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وسائل کو ب ے ر حمی سے لوٹا گیا ہے وہی سلسلہ تاحال جاری ہے، کرپٹ سیاستدان کرپشن سے بچنے کے لئے ایوانوں کا سہارا لے رہے ہیں، سندھ کی عوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سندھ کے عوام کی آخری امید ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی نئے پاکستان میں نیا سندھ بھی بنے گا سندھ کی عوام اور پی ٹی آئی کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث سیاستدانوں کو ایوان میں رہنا نہیں چاہیے، ہمارے پی ٹی آئی کے اراکین پر جب کرپشن کے مقدمات ہوئے تو انہوں نے فورن اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے تھے۔ ہم نہیں کہہ رہے کہ آغا سراج درانی مجرم ہیں جب تک ان پر کیس ہے پیپلزپارٹی کسی دوسری کو اس کی جگہ اسپیکرشپ پر مقرر کرے۔ سندھ میں جس طرح عوام کے حقوق کو پائمال کیا گیا ہے اس کی مثال ماضی کی حکومتوں میں نہیں ملتی۔

پیپلزپارٹی کو سندھ کی عوام پر جب ظلم ہوتا ہے تب جمہوریت خطرے میں پڑتی نہیں دکائی دیتی نہ ہی انہوں نے کبھی عوامی مسائل پر احتجاج کیا ہے ، رمشہ وسان کا قتل ہوگیا، ام ارباب کے تین فیملی ممبران کا قتلا عام کر دیا گیا، کراچی میں قتل غارت کی ہولی کھیلی گئی، تھر میں بچے مرتے رہے لیکن پیپلزپارٹی نے کبھی بھی عوام کے خاطر احتجاج نہیں کیا۔ زرداری کی کرپشن پر جب بھی احتساب ہوتا ہے تو ان کو جمہوریت خطرے میں پڑتی دکھائی دیتی ہے اور تحر یکیں چلانا یاد آتی ہیں، سندھ کی عوام اب ان کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ نہیں دے گی۔ پیپلزپارٹی نے جس طرح سندھ کو لوٹا ہے اب سندھ کارڈ بھی نہیں استعمال کر سکتے سندھ کی عوام جان چکی ہے کہ ان کے حقوق کس نے غضب کئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات