Live Updates

صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا جنوبی پنجاب سے آغاز کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں‘یاسمین راشد

صحت انصاف کارڈ حکومت کا فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے‘وزیرصحت پنجاب کا خطاب

جمعہ 22 فروری 2019 17:57

صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا جنوبی پنجاب سے آغاز کرنے پر وزیراعظم عمران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کا فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے، صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا جنوبی پنجاب سے آغاز کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے وزیراعظم کی آمد سے پہلے راجن پور پنڈال کا دورہ کیا۔انہوںنے صحت انصاف کارڈ کی پروقارافتتاحی تقریب کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان ، ڈی پی او ضلع راجن پور و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات