پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی سیشن کا انعقاد

جمعہ 22 فروری 2019 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری اور رینکنگ کمیٹی کے زیر اہتمام اے اینڈجے ڈیف ٹیک کنسلٹنٹس کے اشتراک سے فیکلٹی ممبران کی تربیت کے لئے ڈیٹا بیس’سکوپس‘پر ویب ایکس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی ، چیئرمین رینکنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،اے اینڈجے ڈیف ٹیک کنسلٹنٹس سے محمد راشد پرویز، ماجد مرتضیٰ لودھی اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سکوپس کے ایشین نمائندے وشال گپتاء نے ویڈیو لنک کے ذریعے سکائوپس کے فیچر ز پر روشنی ڈالی۔ محمد ارشد پرویز اور ماجد مرتضیٰ لودھی نے پاکستان میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا فیچر آئی ای ای ای ڈیٹا بیس کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔چیئرمین رینکنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا پنجاب یونیورسٹی محققین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فیچرز کے استعمال سے پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے یونیورسٹی میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کے تعاون پر شکریہ اداکیا ۔