قطر، طالبان امریکہ مذاکرات میں ملا عبدالغنی شریک نہیں ہونگے

جمعہ 22 فروری 2019 18:00

قطر، طالبان امریکہ مذاکرات میں ملا عبدالغنی شریک نہیں ہونگے
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) طالبان اور امریکہ کے درمیان اگلے ہفتے قطر میں ہونیوالے امن مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنماء نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں اگلے ہفتے امریکہ طالبان مذاکرات میں ملاعبدالغنی برادر شرکت نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملا برادر سفری دستاویزات نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر قطرنہیں جائیں گے، دوحا مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت شیر عباس ستناکزئی کریں گے۔