پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر ایشین ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب

جمعہ 22 فروری 2019 18:12

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر ایشین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر ایشین ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ گذشتہ روز جاپان میں ایشین ہاکی فیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 27 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر کو ایشین ہاکی فیڈریشن کا بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا گیا اور خالد سجاد کھوکھر کی پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے خدمات کو بھی سراہا گیا، سجاد کھوکھر نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پورے ہائوس نے مجھے اس قابل سمجھا کہ مجھے بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے پاکستان کا ہاکی کے میدان میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکتے، انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے اور حکومت تعاون کرے تو انٹرنیشنل ٹیموں کے کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر جاپان (کل) اتوار کو واپس وطن پہنچیں گے۔ ملک بھر سے کھلاڑیوں، صوبائی اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر کو ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کاوشوں سے نہ صرف ملک میں بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :