Live Updates

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے گی‘ محمودالرشید

مرحلہ وار پروگرام کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا دائرہ دیہی علاقوں تک وسیع کیا جائے گا‘اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 فروری 2019 18:43

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم فلاحی ریاست کے قیام کی طرف اہم قدم ہے - حکومت اس سکیم کے تحت عوام کو پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی-وہ اربن یونٹ اورمحکمہ ہاؤسنگ کی طرف سے چنیوٹ اور سیالکوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے تیار کی گئی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھی- انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پنجاب میں پچیس لاکھ گھر تعمیر ہوں گے اور حکومت اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے گی-اجلاس کے دوران سکیم کے لے آؤٹ ، ملحقہ علاقوں کی آبادی ، دیگر شہروں سے فاصلہ ، زمین کی قیمت ، ڈیزائن ، لیگل فریم ورک ، ڈویلپمنٹ ماڈل ، سیلز و مارکیٹنگ اور سبسڈی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا-میاں محمودالرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے عوام کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات میسر آئیں گی- مرحلہ وار پروگرام کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا دائرہ دیہی علاقوں تک بھی وسیع کیا جائے گا- ممبر پی اینڈ ڈی آغا وقار ، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ شفیق احمد ، سی ای او اربن یونٹ خالدشیر دل ، سینئر سپیشلسٹ اربن یونٹ نادیہ قریشی ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ضیاء الدین ستی، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف میو اور بلڈرز و ڈویلپرز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات