جے کے سی او کے سیکرٹری مالیات راجہ شمروز خان نے بانی چیئرمین جے کے سی او غلام نبی بٹ کے اعزاز میں الواعی عشائیہ تقریب کاانعقاد کیا

قریب کے مہمان خصوصی غلام بنی بٹ تھے تقریب کی صدارت چیئرمین جے کے سی او سردار محمد اشفاق خان نے کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 فروری 2019 18:38

جے کے سی او کے سیکرٹری مالیات راجہ شمروز خان نے بانی چیئرمین جے کے سی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف) جے کے سی او کے سیکرٹری مالیات راجہ شمروز خان نے بانی چیئرمین جے کے سی او غلام نبی بٹ کے اعزاز میں الواعی عشائیہ تقریب کاانعقاد کیا جس میں جے کے سی او کے چیئرمین سردار محمداشفاق خان،جنرل سیکرٹری جے کے سی او سردار وقاص عنایت اللہ،بشیراللہ عباسی،سردار اقبال یوسف،سردار مہتاب ،سردار سجاد شاہین ،راجہ محمد ریاض،راجہ پرویز ،راجہ بنارس،راجہ طاہر،ممتاز عباسی،حسیم خان کے علاوہ دیگر کمیونٹی کے افراد بھی شامل تھے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی غلام بنی بٹ تھے تقریب کی صدارت چیئرمین جے کے سی او سردار محمد اشفاق خان نے کی اور نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری جے کے سی او سردار وقاص عنایت اللہ نے سرانجام دیئے تقریب سے مہمان خصوصی غلام نبی بٹ نے خطاب میں کمیونٹی پر زور دیا کہ آپس میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں جے کے سی او کا یہ گلدستہ ہمیشہ قائم رہے جب اس فورم کی بنیاد رکھی گئی تھی توبہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آج اللہ کے کرم سے ہم نے اس فورم کے زریعے مسلہ کشمیر اوردیگر ایشوز پر آواز بلند کی جبکہ دریا غیر میں کشمیریوں کے لیے جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی رول ماڈل کی حثیت رکھتی ہے میں راجہ شمروز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی اور آج میں اعزاز میں عشائیہ تقریب کاانعقاد کیا تقریب سے سردار اشفاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ان سے سکھنے کا موقع ملا غلام نبی بٹ بہت ہی نفیس شخصیت ہیں اللہ پاک ان کو سلامت رکھیں ،سردار اقبال یوسف ،سردار سجاد شاہین،سردار مہتاب ودیگر نے غلام نبی بٹ کی کمیونٹی کے لیے جو خدمات ہیں ان کو سراہا اور غلام نبی بٹ کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا راجہ شمروز خان نے غلام نبی بٹ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مسلہ کشمیر اور کمیونٹی کی خدمات کو سرفہرست رکھا اب غلام نبی پاکستان جارہے ہیں تو اللہ پاک ان کو اپنی حفاظت میں رکھے ان کی خدمات کوسنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا تقریب میں آمد پر سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔