راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، وزیراعلیٰ نے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

شہید کانسٹیبل زعفران نے فرض کی اعلیٰ مثال قائم کی، ہمیں بہادر پولیس اہلکاروں پر فخر ہے،وزیراعلیٰ کا خراج عقیدت

جمعہ 22 فروری 2019 18:46

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، وزیراعلیٰ نے آر پی او سے رپورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ آر پی او سے طلب کر لی ہے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پولیس کانسٹیبل زعفران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل زعفران نے اپنی ڈیوٹی کے دوران فرض کی اعلیٰ مثال قائم کی اور ہمیں اپنے بہادر پولیس اہلکاروں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔