پشاور ایئرپورٹ سے رات کی پروازیں بحال کر دی گئیں
متحدہ عرب امارات کے شہر العین اور شارجہ کیلئے پروازیں روانہ ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے باضابطہ افتتاح کیا پروازوں کی بحا لی سے عوام کو سہولت اور تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی، محمود خان
جمعہ 22 فروری 2019 18:46
(جاری ہے)
انہوں نے 143 مسافروں پر مشتمل پی کے ۔255 کوپشاور ائیرپورٹ سے باضابطہ طور پر عرب امارات کے شہر العین روانہ کیا، تقریب میں ائیرپورٹ کے منیجر عبید اللہ عباسی، چیف سیکورٹی آفیسر عشرت ملک اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ العین جانے والے پرواز کے مسافر بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان بیرون ملک روزگار کے حصول کے سلسلے میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہری محبت رکھتے ہیں اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر سطح پرآاواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور وہ ہر میدان میں آپ کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے ہمارے صوبے کے واحد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات کی پروازیں بند کردی گئی تھی جتنی بھی ائیر لائنز ہیں وہ دن کے وقت فلائٹس آپریٹ کرتی رہیں طویل قربانیوں اور کوششوں کے بعد صوبے میں امن کی بحالی ممکن ہوئی جس کی وجہ سے آج ہم نہ صرف معطل پروازوں کو بحال کر چکے ہیں بلکہ رات کے وقت بھی پشاور ایئر پورٹ سے فلائٹس کی آمدورفت ممکن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز کو جاتا ہے جس کیلئے ہم پی آئی اے کے مشکور ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تکالیف میں کمی آئے گی یہ تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران کو الیکشن میں تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا اور وہ اب عوام سے کئے گئے وعدوں کو بتدریج پورا کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی مفاد پرست حکمرانوں کے برعکس حقیقی معنوں میں عوام کی خوشحالی اور تبدیلی کیلئے کھڑی ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرنے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کی فکرتک نہ کی اور اپنی جیبیںبھرتے رہے اور جب نیب ان کو پکڑتی ہے تو وہ چیخیں مارتے ہیں ی انہوں نے کہا کہ اب عوام دیکھیں ان لوگوں کے سیاست سے پہلے کتنے اثاثے تھے اور اب ان کے اثاثے کتنے ہیں انہوں نے کہا کہ اب وہ جیلوں کی تکالیف برداشت نہیں کر سکتے بعدازاں وزیراعلیٰ نے عرب امارات کے شہر العین کی افتتاحی فلائٹ کے موقع پر کیک بھی کاٹا اور پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مذکورہ فلائٹ کے مسافروں سے بھی ملے اور انہیں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے ابراہیم یوسفزئی نے اپنے خطاب میں پشاور ایئر پورٹ کے حوالے سے پی آئی اے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پشاور ائیرپورٹ سے دیگر ممالک کیلئے بھی فلائٹس کا اجراء عنقریب کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.