وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل (ر) حسین مہدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 22 فروری 2019 18:49

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل (ر) حسین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے سابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل (ر) حسین مہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔