سائوتھ کپ کراچی جونیئر، یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ28-27فروری کو منعقد ہوگی

جمعہ 22 فروری 2019 18:54

سائوتھ کپ کراچی جونیئر، یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ28-27فروری کو منعقد ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) کراچی سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے دو روزہ سائوتھ کپ کراچی جونیئر اینڈ یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے بدھ جمعرات28-27فروری2019 کو سہ پہر3بجے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ میں منعقد ہونگے، سیکریٹری سائوتھ عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس چیمپیئن شپ میں کراچی کے تمام اضلاع کے جونیئر کلاس کی60-57-54-52-50-48-46-44کلو گرام کے جبکہ یوتھ کلاس میں لائٹ فلائی تا سپر ہیوی کے باکسرز حصہ لینگے جن کے لئے وزن و ڈراز منگل26فروری کو سہہ پہر3بجے تا شام 5بجے مسلم آزادباکسنگ کلب ککری گرائونڈ میں منعقد ہونگے، وائٹنگ کمیٹی عبدالرشید بلوچ، فدا حسین اور نواب علی پر مشتمل ہوگی، اس چیمپیئن شپ سے کراچی باکسنگ ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جو سندھ باکسنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :