Live Updates

پنجاب حکومت نےبہاولپورمیں کالعدم تنظیم کے مرکزکا کنٹرول سنبھال لیا

مدرسہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ مبینہ طور پر جیش محمد کے ہیڈکوارٹرز تھے، کالعدم تنظیم کے مبینہ مرکز میں 70اساتذہ تھے اور 600سے زائد طلبائزیرتعلیم تھے،مبینہ سنٹر کا انتظام چلانے کیلئے سرکاری منتظم بھی مقرر ، مرکز کی حفاظت کیلئے سکیورٹی بھی تعینات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 فروری 2019 19:08

پنجاب حکومت نےبہاولپورمیں کالعدم تنظیم کے مرکزکا کنٹرول سنبھال لیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2019ء) پنجاب حکومت نے بہاولپور میں کالعدم تنظیم کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیا ،مدرسہ الصابر، مسجد سبحان اللہ مبینہ طور پر جیش محمد کے ہیڈکوارٹرز تھے،کالعدم تنظیم کے مبینہ مرکز میں 70اساتذہ تھے اور 600سے زائد طلبائزیرتعلیم تھے،مبینہ سنٹر کا انتظام چلانے کیلئے سرکاری منتظم بھی مقرر ، مرکز کی حفاظت کیلئے سکیورٹی بھی تعینات کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے جیش محمد کیخلاف بہاولپور میں کاروائی کی۔وفاقی حکومت نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے نتیجہ میں پنجاب حکومت نے پنجاب میں کاروائی شروع کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے بہاولپور میں کالعدم تنظیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

مدرسہ الصابر، مسجد سبحان اللہ مبینہ طور پر جیش محمد کے ہیڈکوارٹرز تھے۔کالعدم تنظیم کے مبینہ مرکز میں 70 اساتذہ تھے اور 600 سے زائد طلبائزیرتعلیم تھے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جیش محمد کا مبینہ سنٹر کا انتظام چلانے کیلئے سرکاری منتظم بھی مقرر کردیا ہے۔پنجاب پولیس کیمپس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کا بندوبست بھی کررہی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے نیشنل ایکشن تشکیل دیا۔ دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ دہشتگردی نے پاکستان کو مالی نقصان کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے جماعت الدعوة اورفلاح انسانیت پرپابندی کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ سے جاری احکامات کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن پر مکمل پابند ی ہوگی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات