نیب نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو طلب کر لیا

نیب راولپنڈی نے 27 فروری کو ایل این جی کیس میں تمام شواہد کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 فروری 2019 19:35

نیب نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو طلب کر لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2019ء) نیب نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو طلب کر لیا، نیب راولپنڈی نے 27 فروری کو ایل این جی کیس میں تمام شواہد کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو نیب راولپنڈی نے 27 فروری کو طلب کر لیا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے شیخ رشید کو خط لکھا ہے کہ ایل این جی کیس کے بارے میں آپ کے پاس جتنے ثبوت اور شواہد ہیں وہ نیب کے سامنے پیش کریں شیخ رشید نے مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کا کیس دائر کیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :