آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،

فوجیوں کی تیاری کی صورتحال کا جائزہ لیا، آئی ایس پی آر پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے، جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعہ 22 فروری 2019 19:42

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ اور باگسر کا دورہ کیا اور فوجیوں کی تیاری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے جذبے اور بلند حوصلے کو سراہا ۔اس موقع پر آرمی چیف کو مقامی فارمیشن کمانڈر زکی طرف سے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اسے کسی خوف یا دباو میں نہیںلا یا جاسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائیگا۔