Live Updates

سینیٹر فیصل جاوید نے سرکاری ٹی وی کی تنظیم نو، ملازمین کی پنشنز اور تنخواہوں کا معاملہ اٹھا لیا

جمعہ 22 فروری 2019 19:50

سینیٹر فیصل جاوید نے سرکاری ٹی وی کی تنظیم نو، ملازمین کی پنشنز اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے سرکاری ٹی وی کی تنظیم نو، ملازمین کی پنشنز اور تنخواہوں کا معاملہ اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی فیصل جاوید نے آئندہ اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنظیمِ نو اہم معاملہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے اداروں کی اصلاح کا ایجنڈا دیا ہے۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دیگر اداروں کی طرح سرکاری ٹی وی کا بھی بیڑہ غرق کر رکھا ہے، آئندہ اجلاس میں پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کا معاملہ دیکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات