’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کیلئے ٹرائلز 26اور27فروری کوہوں گے

جمعہ 22 فروری 2019 19:54

’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کیلئے ٹرائلز 26اور27فروری ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کیلئے ٹرائلز 26اور27فروری کو بینظیربھٹوسکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہوں گے۔

(جاری ہے)

سکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری برائے راولپنڈی چوہدری نعیم انور نے بتایا کہ پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی کیلئے انڈر9، انڈر11، انڈر13، انڈر 15 اور انڈر17کیٹگریز میں 4، 4کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے ۔ ٹرائلز26اور27فروری کو دن 2بجے سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹراکیڈمیز ایئر کموڈور (ر) آفتاب قریشی کی زیرنگرانی کوچز سجادخان اورخالدخان لیں گے اورپھر منتخب ہونے والے 20کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :