پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں48کروڑ77لاکھ روپے کی کمی

جمعہ 22 فروری 2019 19:54

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں48کروڑ77لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ررہنے کے بعد مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 54.58پوائنٹس کمی سی40016.13پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 51.75فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری مالیت میں48کروڑ77لاکھ روپے کی کمی ہوئی اورکاروباری حجم بھی صرف 9کروڑ87لاکھ 34ہزار شیئرز تک محدود رہا۔

گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کے بعدسیاسی کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اورحصص فروخت کے دباؤ کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39799پوائنٹس کی نچلی سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں نچلی سطح پر قیمتیں آنے پر خریداری دیکھنے میں آئی جس سے مارکیٹ میںریکوری آء اورانڈیکس کی 40000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 54.58پوائنٹس کمی سی40016.13پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس38.99پوائنٹس کمی سی19289.96پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس7.70پوائنٹس کمی سی67559.87پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس2.90پوائنٹس کمی سی29016پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر313کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،162کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں48کروڑ77لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر79کھرب54ارب 25کروڑ33لاکھ روپے ہوگئی۔ جمعہ کومجموعی طور پر9کروڑ87لاکھ34ہزارشیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت 38لاکھ91ہزار660 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 21.43روپے اضافے سی1297.17روپے اورتھائی لمیٹیڈ کے حصص کی قیمت 14.38روپے اضافے سی451.09روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی پاک سروسزکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت50روپے کمی سی950روپے اورای ایف یو لائف اسسر کے حصص کی قیمت11.27روپے کمی سی214.23روپے ہوگئی ۔گزشتہ روزبینک آف پنجاب،پاک الیکٹران ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،لوٹی کیمکل،یونائیٹیڈ بینک ،ٹی آر جی پاک انٹر بلک ،کوٹ ادوپاور،نیشنل بینک اور صدیق سنز کے حصص سرفہرست رہے ۔