پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید14پیسے کی کمی

جمعہ 22 فروری 2019 19:56

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید14پیسے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںمزید14پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںیورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میںکمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں14پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے گھٹ کر138.56روپے اور قیمت فروخت138.80روپے سے گھٹ کر138.66روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.90روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید20پیسے کی کمی سی156.60روپے سے گھٹ کر156.40 اورقیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.10روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی جس سے قیمت خرید180.00روپے سے گھٹ کر179.50روپے اورقیمت فروخت181.80روپے سے گھٹ کر181.30روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سی36.80روپے سے گھٹ کر36.70روپے اورقیمت فروخت37.10روپے سے گھٹ کر37.00روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی ۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.40روپے اور قیمت فروخت21.50روپے پرمستحکم رہی ۔