بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی

جمعہ 22 فروری 2019 19:56

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1323ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی تولہ سونے کی69100روپی سے گھٹ کر 68850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59242روپے سے گھٹ کر59028 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔