پاک فوج نے امدادی سامان کی ترسیل میں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معانت کی ،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 22 فروری 2019 22:03

پاک فوج نے امدادی سامان کی ترسیل میں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معانت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جاری امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قدرتی آفت اور ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو ریسکیو کرنے،انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے اور ان تک امدادی سامان کی ترسیل میں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معانت کی جس کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہوسکا، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ہیلی کاپٹر اور حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں جہاں زمینی راستوں سے رسائی ممکن نہیں، مربوط امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن بناتے ہوئے متاثرین کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء پہنچائی جاسکیں، اس کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں میڈیکل کیمپ اورمال مویشیوں کی ڈسپنسریاں بھی قائم کی گئی ہیں،جلد متاثرین کی بحالی اور متاثر ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام، پاک فوج اور صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں اور متاثرین کی امدادوبحالی کے جاری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :