نیب کی کارروائیاں پیپلز پارٹی کے مزید چار رہنمائوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی

پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو،اعجاز جاکھرانی ،تیمور تالپور اور عبدالرزاق راجہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی

جمعہ 22 فروری 2019 22:05

نیب کی کارروائیاں پیپلز پارٹی کے مزید چار رہنمائوں نے سندھ ہائی کورٹ ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) عدالت نے نیب کو جام خان شورو کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی نیب سمیت دیگر فریقین کو 14 مارچ کے لیے نوٹس جاری کئے۔

(جاری ہے)

ان کے وکیل کے مطابق حیدر آباد میں جام خان شورو کا سی این جی اسٹیشن ہی,8 ماہ پرانے کال اپ نوٹس پر نیب ہراساں کر رہا ہی,لینڈ ڈیپارٹمنٹ لکھ کر دے چکا کہ سی این جی اسٹیشن کی اراضی درخواست گزار کی ہی,نیب لینڈ ڈیپارٹمنٹ پر دباو ڈال رہا ہے کہ لکھا جائے زمین سرکاری ہی,نیب سیاسی بنیادوں پر ہراساں کر رہا ہی, عدالت نے پیپلزپارٹی رہنما تیمور تالپور کی بھی حفاظتی منظور کرتے ہوئے تیمور تالپور کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا عدالت نے ملزم کو نیب سے تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی جبکہ عدالت نے تیمور تالپور کی درخواست پر نیب سے 29 مارچ کو جواب طلب کرلیااس موقع پر ان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نیب کی کارروائیوں کا سامنا کرنے کو تیار ہے،پیپلز پارٹی پہلے بھی ایسی کارروائیوں کا سامنا کرچکی ہے نیب نے اثاثوں کے ذریعہ پوچھے ہیں،عدالت سے ضمانت کرانے آیا ہوں ،جس طرح نیب کے سیاسی مقاصد چل رہے ہیں, ضروری ہے ضمانت کرا لی جائے،نیب بلائے گا تو ضرور پیش ہوں گا ،نیب کے الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ،پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں, ان کارروائیوں سے گھبراتے ہیں نہ ڈرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے لیے ایسی کارروائیاں بڑا مسلہ نہیں ،میرے اثاثے باپ دادا کے ہیں کوئی نئے نہیں، جبکہ عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض حفاظتی ضمانت منظور کی ،عدالت نے نیب تین ہفتوں میں نیب سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی راجا رزاق کی بھی ضمانت منظور کرتے ہوئیعدالت نے راجا رزاق کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔