بلوچستان کی بدامنی میں انڈیا ملوث ہے ، میڈیا ریاست کے خلاف بیانیے کی حوصلہ شکنی کرے ‘میرضیااللہ

غیر ملکی ایجنڈے کے تحت یہ نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت اور دیگر ممالک ملوث ہیں لاپتہ افراد کے حوالے سے غلط اعدادوشمار پیش کئے جاتے ہیں،قومی اسمبلی میں 6 ہزار لاپتہ افراد کا ڈیٹا پیش کیا گیا ہے لیکن ریاستی اداروں کو 170 افراد کا ڈیٹا ملا ہے جن میں سے 60 افراد واپس گھروں کو جاچکے ہیں‘وزیر داخلہ بلوچستان

جمعہ 22 فروری 2019 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات نارمل ہیں اور کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہورہی ہے،حالات خراب کرنے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان ضیااللہ نے کہا کہ بلوچستان میں غیرملکی ادارے اور ایجنسیاں حالات خراب کر رہی ہیں.

ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والوں کو بلوچستان میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں. ہم جانتے ہیں کہ ریاستی اداروں کے خلاف استعمال ہونے والوں کی فنڈنگ کون کررہا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے غلط اعدادوشمار پیش کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں 6 ہزار لاپتہ افراد کا ڈیٹا پیش کیا گیا ہے لیکن ریاستی اداروں کو 170 افراد کا ڈیٹا ملا ہے جن میں سے 60 افراد واپس گھروں کو جاچکے ہیں۔غیر ملکی ایجنڈے کے تحت یہ نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہی.

پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت اور دیگر ممالک ملوث ہیں. بلوچستان میں دہشت گردی میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہی. بلوچستان ملک کا نصف ہے جس کو سنجیدگی سے لینا ہوگا. بلوچستان کے عوام 20 سال سے خون خرابے کے ماحول میں ہیں. نوجوانوں کو بیچنے کے نعرے لگائے جاتے ہیں.

عوامی نمائندے تو لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن بیوروکریسی مشکلات پیدا کرتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی قوم میں محرومی ہو تو سیاسی جدوجہد کی جاتی ہے۔سی پیک کے حوالے سے تحفظات ہیں. سی پیک ترقی کا راستہ ہی. بلوچستان کو نہ ہونے کے برابر حصہ دیا گیا ہی. بلوچستان میں کرپشن دوسرے صوبوں کی نسبت بہت کم ہی.

بلوچستان کے عوام کو کسی سے نفرت نہیں. ملک کو جب بھی ضرورت پڑی بلوچستان کے عوام سب سے آگے ہوں گے۔بھارت گیڈر بھبکیوں سے جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کرتا ہی. بھارت میں فوج اور عوام کو للکارنے کی ہمت نہیں. ہماری عوام کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہی.جنگ کا کظرہ بلکل نہیں انڈیا میں الیکشن کی وجہ سے مودی سرکار پاکستان دشمنی کو ہوا دیکر ووٹ بٹورنا چا رہا ہے ۔آئی جی جیل خانہ جات محمد یوسف ملک نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی اداروں نے بھرپور کام کیا ہے اب امن لوٹ آیا ہے ، ادارے دن رات کرکے عوام کو سہولیات دینے اور امن قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔پروگرام کے اختتام پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ آئی جی جیل خانہ جات محمد یوسف ملک کو ڈائریکٹر ڈبلیو بی ایم لقمان ججہ اور پریس کلب کی جانب سے شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔