پی ایس ایل 4، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 159رنز کا ہدف دیدیا

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلی بار ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 فروری 2019 22:51

پی ایس ایل 4، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 159رنز کا ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 159رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو32رنز کا آغاز فراہم کیاجس کے بعد رونکی 21رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے، صاحبزادہ فرحان بھی15رنز سکور کرکے ثمین گل کا دوسرا شکا ر بنے،حسن طلعت بغیرکوئی رن بنائے کیرون پولارڈ کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،کیمرون ڈیلپورٹ اور این بیل نے چوتھی وکٹ کے لیے 56رنز جوڑے جس کے بعد ڈیلپورٹ13رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے،آصف علی دو چھکوں کی مدد سے 13رنز سکورکرکے ثمین گل کا تیسرا شکار بنے،فہیم اشرف صرف 2رنز سکور کرکے عمید آصف کا شکار بنے،شاداب خان 6رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے ، سمت پٹیل بھی کچھ خاص نہیں کرپائے اور4رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے،این بیل نے اپنی18ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی،وہ54رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلی بار ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میںشکست ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے ایک میچ جیت سکی ہے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔