لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

حارث رؤف نے ملتان کے بلے باز ڈین کرسٹن کو رن آؤٹ کرکے غیر مناسب اشارے کیے، حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 فروری 2019 23:18

لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2019ء) لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ، حارث رؤف نے ملتان کے بلے باز ڈین کرسٹن کو رن آؤٹ کرکے غیر مناسب اشارے کیے، حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے تیز گیند باز حارث روف کو ملتان سلطانز کے غیر ملکی بلے باز کے سامنے نازیبا اشارے کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

نازیبا اشارے کرنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ کے دوران حارث رؤف نے ملتان سلطانز کے بلے باز ڈین کرسٹن کو رن آؤٹ کرکے غیر مناسب اشارے کیے۔ حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میںلاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو6 سے شکست دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں رواں ایونٹ کا سب سے بڑا سکور 200 رنز بنایا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا، 35 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد سہیل 10 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔فخرزمان نے سلمان بٹ کے ساتھ ملکر سکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور وہ 35 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، سلمان بٹ 17 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے اور آغا سلمان بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،برینڈن ٹیلر ایک رن بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوگئے ،ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویئیز نے 98رنز کی شراکت داری قائم کرکے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرنے میں مدد دی ، ڈیویلیئرز52اور ویئیز 45رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

اس سے قبل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی،جیمز ونس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور عمرصدیق کےساتھ ملکرپہلی وکٹ کے لیے135رنز جوڑے جس کے بعد جیمز ونس 84رنز بنا کر لامیچن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، شعیب ملک10رنز سکور کرکے لامیچن کا دوسرا شکار بنے،عمر صدیق53رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے،آندرے رسل7رنز سکور کرکے لامیچن کی گیند پر انہی ہاتھوںکیچ آﺅٹ ہوئے،ڈینیئل کرسٹین21رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،لاری ایونز 8رنز بنا کر حارث رﺅف کا پہلا شکار بنے،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔

سلطانز کی جانب سے جیمزونس 84 اور عمر صدیق 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لامیچن نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رﺅف نے1،1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ابتک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اب تک صرف ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔اس اعتبار سے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو صرف دو، دو پوائنٹس حاصل ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے میں انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیرز کپتانی کررہے ہیں جبکہ حفیظ کی جگہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بیٹسمین سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان رات 9 بجے ہوگا۔