ایک ہی وقت میں 260 شرٹ پہننے کا نیا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 فروری 2019 23:54

ایک ہی وقت میں 260 شرٹ پہننے کا نیا عالمی ریکارڈ

اونٹاریو، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے بچوں کے سکول کے لیے  چندہ جمع کرنے کی مہم کے دوران ایک ہی وقت میں 260 ٹی شرٹس پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ٹیڈ ہاسٹنگز نے بتایا کہ وہ اپنے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کےصفحات دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران وہ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹ پہننے کے ریکارڈپر پہنچے اور یہ ریکارڈ بنانے کا سوچا۔

ٹیڈ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو مایوس کرنا نہیں چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے انہوں نے سوچا کہ نیا ریکارڈ بنانے کے لیے کتنی ٹی شرٹ پہنی جا سکتی ہیں۔ٹیڈ نےبتایا کہ انہوں نے بھارت سے  ٹی شرٹ منگوائی اور کیچنر میں  پولسکی سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ جم میں ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹیڈ نے بتایا  کہ اس تقریب میں انہوں نے برج پورٹ پبلک سکول کے لیے چندہ بھی جمع کیا۔ اس سکول میں ٹیڈ کا بیٹا اور اُن کی 14 سالہ بیٹی پڑھتے ہیں۔
ریکارڈ بنانے کے لیے ٹیڈ نے ایک ہی وقت میں 260 ٹی شرٹ پہنی جو پچھلے ریکارڈ سے 3 ٹی شرٹ زیادہ ہیں۔اس موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ کےنمائندے سے ٹیڈ کو سرٹیفیکیٹ   دیا۔

متعلقہ عنوان :