سٹار وار سے متاثر لائٹس بار مبارزت کو فرانس میں مسابقتی کھیل کا درجہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 فروری 2019 23:54

سٹار وار سے متاثر لائٹس بار مبارزت کو فرانس میں مسابقتی کھیل کا درجہ ..
نوجوانوں نسل میں ورزش کی عادت پختہ کرنے کےلیے تلوار بازی کی فرانسیسی فیڈریشن نے  حال ہی میں لائٹس بار مبارزت کو مسابقتی کھیل کا درجہ دیا ہے۔
قرون وسطیٰ کی کہانیوں، جیسے  دی تھری مسکیٹرز، سے متاثر ہوکر بہت سےنوجوانوں نے تلوار بازی سیکھی تھی، اب سٹار وارز   کی لائٹس بار کی لڑائی سے متاثر ہو کر نوجوان اسے بھی سیکھ رہےہیں۔فرنچ فینسنگ فیڈریشن نے جیڈی نائٹس اور سیتھ لارڈز کے درمیان ہونے والی لڑائی کو  دلچسپ بنانے کے لیے کچھ اصول  اور قوانین بھی وضع کیے ہیں۔


اب باضابطہ قوانین کے  تحت  یہ لڑائی فرش پر  بنائے گئے ایک دائرے میں ہوگی۔اس لڑائی کا دورانیہ تین منٹ ہوگا۔ لڑائی جیتنے کے لیے کسی بھی کھلاڑی  کو اپنے مخالف سے پہلے 15 پوائنٹس بنانے ہونگے۔اگر تین منٹ میں دونوں کھلاڑی  10 پوائنٹ تک پہنچ گئے تو دونوں ہی  ”سڈن ڈیتھ“ یا اچانک موت کی سٹیج میں داخل  ہو جائیں گے جہاں  کوئی  بھی کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کے جسم یا سر پر پہلی ضرب لگا کر  جیت سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس کھیل میں سریا جسم پر ہر ضرب کے 5 پوائنٹس، بازؤں اور ٹانگوں پر ضرب کے 3 پوائنٹس اور ہاتھوں پر ضرب کا  1 پوائنٹ ہوتا ہے۔اگر 3 منٹ میں کسی کھلاڑی کے 15 پوائنٹس نہ ہوں تو  زیادہ پوائنٹس والا جیت جاتا ہے۔
اس کھیل میں  سکور کا سسٹم روایتی تلوار بازی جیسا ہی ہے  لیکن فیڈریشن نے اس لڑائی کو زیادہ دلچسپ بنانے کےلیے کچھ نئے قوانین بھی بنائے ہیں۔

مثال کے طور پر سکور صرف اس صورت میں ملیں گے جب کھلاڑی لائٹ بار کو ایک بار اپنے پیچھے لے  جا کر پھر حملہ کریں گے۔ اس کا مقصد کھلاڑی کو تلوار بازی کی طرح اچانک حملہ کرنے سے روکنا ہے۔
لائٹس بار مبارزت کم روشنی میں  ہوتی ہے۔ اس کا مقصد لائٹ بار کو زیادہ سے زیادہ ظاہر کرنا ہے۔ کھلاڑی لائٹس بار کی بہت سے اقسام میں سے اپنی مرضی اور بجٹ کے مطابق لائٹ بار لے سکتا ہے۔
لائٹس بار کی یہ انوکھی مبارزت آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :