پاک بھارت جنگ ہونے سے دنیا کی 90 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ

30 سے 50 فیصد میل کی بلندی تک فضاء میں جوہری تابکاری سے امریکا میں کھڑی فصلیں سردی سے تباہ ہو جائیں گی جب کہ پوری دنیا کے پاس صرف 60 روز کی خوراک بچے گی۔ امریکی ماہر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 فروری 2019 10:25

پاک بھارت جنگ ہونے سے دنیا کی 90 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2019ء) : پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ ہونے سے دنیا کی 90 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی ماہر نے پاک بھارت کی جنگ کے نتیجے ہونے والی خطرناک صورتحال سے متعلق اہم پیشگوئیاں کر دیں۔اس متعلق ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی پڑوسی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ نیوکلئیر پاور بھی ہیں۔

لیکن دونوں ممالک کے آپس میں تعلقات کشیدہ رہنے سے اکثر جوہری کی جنگیں باتیں سننے کو ملتی ہیں۔امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو چھوٹی سی نیوکلیر طاقتیں جن کے پاس ہیروشیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند جوہری ہتھیار ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے ایک امریکی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں دو ہفتوں میں جوہری بادل چھا جائیں گے اور 30 سے 50 فیصد میل کی بلندی تک فضاء میں جوہری تابکاری سے امریکا میں کھڑی فصلیں سردی سے تباہ ہو جائیں گے۔

امریکی ماہر نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں امریکا میں بیٹھا کسان کئی سالوں تک 10سے 40 فیصد تک کپاس،گندم اور چاول سے محروم ہو جائے گا۔پوری دنیا کے پاس صرف 60روز کی خوراک بچے گی۔جب کہ دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ کے نتیجے سے پیدا ہونے والی نیو کلئیر ونٹر کی صورت میں زمین پر فصل نہیں اگے گی اور 90فیصد آبادی قحط سالی سے مر جائے گی اور انسانی تہذیت ختم ہو جائے گی۔امریکی ماہر نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا نا تو وہ ممالک جن کے پاس نیوکلئیر ہتھیار نہیں ہیں اور نا ہی وہ ممالک جنہوں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :