ایکشن سے بھرپور ویسٹرن ڈرامہ فلم دی کڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جارڈن شور اور ڈیوڈ ممرن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن فلم 8مارچ کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 23 فروری 2019 11:38

ایکشن سے بھرپور ویسٹرن ڈرامہ فلم دی کڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ایکشن سے بھرپور ویسٹرن ڈرامہ فلم دی کڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ونسینٹ ڈی اونوفریو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اپنی بہن کو انکل کے ظلم و ستم سے بچانے کیلئے جنوب مغربی امریکا کے سفر پر روانہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ایتھن ہاک،ڈین ڈیہان،ایڈم بالڈون،کرس پریٹ،جوزف سینٹوز اور چارلی چیپل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جارڈن شور اور ڈیوڈ ممرن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 8مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :