آسکر ایوارڈکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،کھانے کا مینو بھی فائنل

ْ91واں آسکر ایوارڈ کل کیلیفورنیا میں منعقد ہوگا، ڈولبے تھیٹر میں ریڈ کارپٹ سجا دیا گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 11:38

آسکر ایوارڈکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،کھانے کا مینو بھی فائنل
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ہالی و وڈکے سب سے بڑے اور معتبر’آسکر ایوارڈ‘کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر 91ویں کی تقریب کل اتوار 24 فروری کو کو کیلیفورنیا میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے سلسلے میں ’ ڈولبے تھیٹر‘ میں ریڈ کارپٹ بھی سجا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کی تزئین آرائش کیساتھ ساتھ تقریب کے شرکاء اور اداکار اپنے سٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں،اس ایوارڈ فنکشن کے کھانے کا مینوبھی فائنل ہوچکا ہے۔

25سال سے آسکر ایوارڈز کی تقریبات میں مزے مزے کے کھانے تیار کرنیوالے آسٹرین نژاد امریکی شیف وولف گینگ پک نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ تقریب میں دنیا بھر سے فلمی ستارے پوری سج دھج کے ساتھ شرکت کیلئے پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :