پروڈیوسر رافع راشد کا قریبی دوستوں کے اعزازمیں میوزیکل نائٹ اور ڈنر کا اہتمام

سجل علی، اسماء عباس، بشری انصاری، حنا دلپذیر، ایمن خان ، منیب بٹ ، احد رضا میر سمیت بہت سے لوگوں کی شرکت

ہفتہ 23 فروری 2019 11:38

پروڈیوسر رافع راشد کا قریبی دوستوں کے اعزازمیں میوزیکل نائٹ اور ڈنر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پروڈیوسر رافع راشد کی جانب سے اپنے قریبی دوستوں کے اعزازمیں میوزیکل نائٹ اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں اداکار عمران اشرف،صبورعلی،سجل علی،اسماعباس،بشریٰ انصاری،حنادلپزیر،اخترحسنین،کامران جیلانی،بہروزسبزواری، آغاعلی،ایمن خان، منیب بٹ،نورخان، حمزہ فردوس،عدنان شاہ ٹیپو،گوہررشید، سیدجبران اور مسٹراینڈ مسز احدرضامیر سمیت بہت سے لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایونٹ کی تصاویر شیئر کی گئیں ۔سجل علی کی احدرضامیراور ان کی اہلیہ کیساتھ تصاویر پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں، کچھ اور لوگوں کا خیال تھا کہ سجل علی اپنی ساس اور سسر کیساتھ بہت خوش دکھائی دے رہی ہے کہیں ان کی شادی کی تیاری تو نہیں ہورہی۔

متعلقہ عنوان :