آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

ہفتہ 23 فروری 2019 11:40

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا پرسوں پیر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا،آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے کو بتایا کہ سپورٹس گالا کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور سپورٹس گالا میں پانچ کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں اتھلیٹکس، ہاکی، والی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے 30 بورڈز ٹیموں میں بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لیںگی ان بورڈز میں کراچی انٹر بورڈ، کراچی میٹرک بورڈ، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، سوات، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور آزاد جموں و کشمیر، لاہور بی آئی سی ای، پنجاب بورڈ ٹیکنکل ایجوکیش لاہور، گوجرانوالہ، ساہی وال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان شامل ہیں،گالا میں شرکت کے لئے کھلاڑی 24 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے اور ایونٹ 5 مارچ تک جاری رہے گا۔