(ن) لیگ کے سابق رکن اسمبلی رانا تجمل حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 23 فروری 2019 11:42

(ن) لیگ کے سابق رکن اسمبلی رانا تجمل حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ،سابق رکن اسمبلی رانا تجمل حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ رانا تجمل حسین کو ہفتہ کی علی الصبح د ل کا دورہ پڑا جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔رانا تجمل حسین مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔رانا تجمل حسین مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔