سرگودھا، بندیال کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث آپینڈکس کا دس سالہ مریض دم توڑ گیا

ورثاء کا نعش تھانے لے جا کر احتجاج، ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ، پولیس نے معائنے کیلئے دوبارہ ہسپتال منتقل کردی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد جو حقائق سامنے آئینگے اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائیگی، پولیس

ہفتہ 23 فروری 2019 11:42

سرگودھا، بندیال کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث آپینڈکس کا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد کے گائوں بندیال کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث آپینڈکس کا دس سالہ مریض دم توڑ گیا جس کے ورثاء کے احتجاج پر پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بندیال کے نجی ہسپتال میں آپینڈیکس کے مریض دس سالہ بچے محمدسعد کو لے جایا گیا جہاں آپریش کے بعد بچے کوہوش نہ آئی تو ڈاکٹرنے میانوالی ہسپتال ریفرکردیا جہاں بچے نے دم توڑ دیا جس کے بعد لواحقین نے نجی ہسپتال بندیال کے ڈاکٹر کیخلاف احتجاج کیا اور اس کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے بچے کی میت کو لے کر تھانہ پہنچ گئے اور الزام عائد کیاکہ بچے کی موت ڈاکٹرکی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہوئی ہے جس پر پولیس نے متوفی بچے کی نعش برائے ملاحظہ ہسپتال منتقل کر دی اور ورثاء کو بتایا کہ نعش کے پوسٹمارٹم سے رپورٹ میں جو حقائق سامنے آئینگے اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائیگی جبکہ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریض بچے کا آپرین درست ہوا ہے جس کے بعد بچے کو الٹی آئی جو دوسری نالی میں چلی گئی جس کی بعد بچے کی موت ہوئی ہے ۔

اس حوالے سے پولیس تھانہ قائدآباد مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :