مسلم لیگ ن کے اہم رہنما رانا تجمل حسین انتقال کر گئے

سابق ایم پی اے رانا تجمل حسین کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 فروری 2019 12:02

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما رانا تجمل حسین انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2019ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق رانا تجمل حسین دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ن لیگی رہنما رانا تجمل حسین 3 سےزائد مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری سیاسی سفر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

رانا تجمل حسین پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز بھی رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نمازعصر ڈیال گاؤں میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کے سوگوران میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ لیگی رہنما رانا تجمل حسین کے انتقال پر پارٹی صدر اوراپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رانا تجمل ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔