اسلام آباد میں تیزرفتار گاڑی نالے میں جاگری3ہلاک‘2زخمی

حادثہ ایف سیون فور کے پربت روڈ پر گاڑی بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جاگری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 23 فروری 2019 12:24

اسلام آباد میں تیزرفتار گاڑی نالے میں جاگری3ہلاک‘2زخمی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2019ء) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون فور میں واقع پربت روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ایک کار برساتی نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں. اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رمشا، حنا اور عشاءشامل ہیں، جبکہ گاڑی چلانے والا لڑکا حمزہ اور اگلی نشست پر بیٹھی ایک لڑکی نمرہ معجزاتی طور پر بچ گئے.

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی لاشوں اور زخمی لڑکی اور لڑکے کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں برسانی نالے میں گرنے والی کار کو رضا کاروں کی مدد سے نالے سے نکال لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایف سیون فور میں تیز رفتار کار نالے میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے.

اسلام آباد ایف سیون فورمیں بربت دوڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نالے میں جاگری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ خالصتاً غفلت اور لاپرواہی میں غیر معمولی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا ، واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے.

جاں بحق حنا کا تعلق کراچی ، عشا خواجہ کا ڈی ایچ اے لاہور اور رمشا ذوالفقار کا ایف الیون فور اسلام آباد سے تھا جب کہ بچ جانے والے حمزہ اختر ایف ایٹ تھری اور اس کی دوست نمرا ایگزیکٹو ہائی ٹو ایف الیون کے رہائشی ہیں‘ کار رمشا زوالفقار چلا رہی تھیں اور کار بھی اسی کی تھی.