پاکستان امن پسند ملک،بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا،ایم اے تبسم

امن،دوستی اور بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے وگرنہ غلط فہمی کو دورکردینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 فروری 2019 12:30

پاکستان امن پسند ملک،بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا،ایم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) معروف شاعر ایم اے تبسم نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔ اس وقت دنیا بھرمیں بسنے والے لوگوں کو بتانا اوردکھانا ہوگا کہ بھارت پاکستان کے امن دوستی پیغام کوکمزوری سمجھ بیٹھا ہے۔ ہم ہرطرح کاجانی اورمالی نقصان توبرداشت کرسکتے ہیں لیکن وطن عزیز کی جانب کسی کی میلی نگاہ برداشت نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار معروف شاعر،کالم نگار وسینئرصحافی ایم اے تبسم نے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم مہمان نواز قوم ہیں۔ پاکستانی فوج اورعوام کسی سے ڈرتے نہیں۔ ہمارے فوجی جوانوں اورلوگوں نے پہلے بھی اس پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم اے تبسم نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

دہشتگردی کے جتنے واقعات ہمارے ملک میں ہوئے ہیں، شاید ہی پوری دنیا میں ہوئے ہوں۔ہم جہاں بھی جاتے ہیں امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اگرکسی کوکوئی غلط فہمی ہے تووہ دورکرلے۔ پاکستانی فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ بھارت اس خطے کوامن کا گہوارا بنائے اور اس طرح کی دھمکیاں دینے سے پہلے ماضی کی طرف ضرور جھانکے۔ وگرنہ پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے، اگربھارت کی طرف سے جارحیت کی گئی تواس کومنہ توڑجواب دیا جائے گا۔