علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں،انہیں ہی یہ کردارکرنا چاہئے، آیوشمان کھرانا

میں نہیں سمجھتا کشور کمار کے کردار سے انصاف کرپاؤں گا ، میرا نام تجویز کرنے پر شکر گزار ہوں، علی ظفر

ہفتہ 23 فروری 2019 12:57

علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں،انہیں ہی یہ کردارکرنا ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا نے کہاہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ گلوکار و اداکار کشور کمار کا کردار علی ظفر بہتر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں آیوشمان کھرانا نے کہا ہے کہ کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہوں لیکن پاکستانی اداکار علی ظفر کشور کمار کا کردار بہتر ادا کرسکتے ہیں اور انہیں ہی یہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں کشور کمار کے کردار سے انصاف کرپاؤں گا لیکن آپ کا شکریہ کہ آپ نے میرا نام اس کردار کیلئے تجویز کیا، آپ کی محبت کا بھی بے حد شکریہ۔اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے لیجنڈ گلوکارو اداکار کشور کمارکا 1965 میں ریلیز ہواگانا ’’پیار بانٹتے چلو‘‘ شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ علی ظفر نے اداکاری کی شروعات بالی ووڈ فلم ’’تیرے بن لادن‘‘ سے کی تھی بعد ازاں انہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں کام کیا بھارتی فلمسازو اداکار بھی علی ظفر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :