ذکر خدا میں جو قلبی سکون میسر آتا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ‘فلمسٹار نور

کسی کو نصیحت نہیں کرتی ،صرف ایک ہی بات کہتی ہوں اپنی اصلاح کریں ،سیدھا راستہ خود بخود مل جائیگا

ہفتہ 23 فروری 2019 13:10

ذکر خدا میں جو قلبی سکون میسر آتا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ ذکر خدا میں جو قلبی سکون میسر آتا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں اور گناہ کرتا ہے مگر جب خدا کی ذات اسے رائے ہدایت دیتی ہے تو وہ سیدھے راستے پر آجاتا ہے ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو بڑی خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو خدا کی ذات نے ہدایت عطاء کی اور اب میری کوشش ہے کہ میں دین کے معاملات پر پوری طرح عمل پیرا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ شوبز ایک چمکتی دھمکتی رنگین دنیا ہے جس کے سحر میں کھو کر اکثر آخرت سے غافل ہو جاتے ہیں ۔مگر سارے لوگ ایسے نہیں کچھ فنکار ٹی وی پر کام کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ اپنے دین اسلام پر بھی پوری طرح عمل پیرا ہوتے ہیں ، میں نے ایسے فنکاروں کو بھی دیکھا ہے جو شوٹ کے دوران نماز کا وقت آنے پر ریکارڈنگ چھوڑ دیا کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

نور نے کہا کہ ہمارا مذہب دنیا کا سب سے خوبصورت اور پر امن دین ہے جس پر چل کر صرف فلاح ہی فلاح ہے اور اسی وجہ سے انگلینڈ ،امریکہ ،جرمنی میں لوگ دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں اور خدا کے فضل و کرم سے ہمارا دین پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کو نصیحت نہیں کرتی بلکہ صرف ایک ہی بات کہتی ہوں کہ اپنی اصلاح کریں ،سیدھا راستہ آپ کو خود بخود مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :