مہک نور اور آفرین پری کی ’’ٹھگے گئے آں ‘‘میں شاندار پرفارمنس

ہفتہ 23 فروری 2019 13:10

مہک نور اور آفرین پری کی ’’ٹھگے گئے آں ‘‘میں شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) خوبرو اداکارہ مہک نور اور آفرین پری نے تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ٹھگے گئے آں ‘‘میں اپنی رقص پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں پر سحر طاری کردیا ۔دونوں اداکارائوں کی شاندار رقص پرفارمنس پر ڈرامہ ہال میں موجود شائقین نے انہیں بھرپور انداز میں تالیاں بجاکر داد دی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ادکارہ مہک نور نے کہا کہ اداکارہ آفرین پری منجھی ہوئی ادکارہ ہیں جن کو رقص پر مہارت حاصل ہے میر ان کیساتھ کوئی موازنہ نہیں ۔ا نہوںنے کہاکہ میں خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور میری منزل بہت دور ہے ۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں تعبیرا برال ،رانیہ خان ، آصف اقبال ، طاہر نوشاد ، گڈو کمال ،سرفراز وکی ، عامر سوہنا ، عمران شوکی اور رضی خان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :