Live Updates

جمہوریت کے رکھوالوں کو گرفتار کیا جارہاہے۔ تیمورمہر

عمران خان کی نااہل کابینہ نے جمہوریت کی جڑوں کو بری طرح سے ہلاکر رکھ دیاہے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 فروری 2019 12:59

جمہوریت کے رکھوالوں کو گرفتار کیا جارہاہے۔ تیمورمہر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء) پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری شعیب مرزااور ترجمان تیمور علی مہر نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری اور ان کے گھر پرچھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت احتساب کے نام پر سیاسی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہے، پیپلزپارٹی والے جیلوں سے نہیں گھبراتے مگر جس انداز میں ایک اسپیکر صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کی گئی اور ان کے گھرمیں چھاپے مارے گئے اس سے تمام رکن صوبائی اسمبلی کی تزلیل ہوئی ہے اس سلسلے میں نیب افسران کا رویہ سمجھ سے بالاترہے جو بغیرکسی وجہ کے جمہوریت کے رکھوالوں کو گرفتار کیا جارہاہے ،کراچی میں پیپلزیوتھ کے صوبائی دفتر میں ہونے والی ملاقات میں جنرل سیکرٹری شعیب مرزاکا کہنا تھاکہ عمران خان اس ملک میں آمریت کے خواہش مندہیں جن کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ،اور ویسے بھی تحریک انصاف کی حکومت اب ہتھیار ڈال چکی ہے کہ ان سے اب مزید حکومت نہیں چل پارہی ہے ،ترجمان تیمورعلی مہر کا کہنا تھاکہ حکومت آغا سراج درانی سمیت پیپلزپارٹی کے کسی بھی رہنما کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی مگر یہ طے ہے کہ عمرانی حکومت کی سمجھ بوجھ اب ختم ہوچکی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں عمران خان کی نااہل کابینہ نے جمہوریت کی جڑوں کو بری طرح سے ہلاکر رکھ دیاہے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آدھی کابینہ چور ہے انہیں کب ہتھکڑیاں لگائی جائینگی ، اس وقت ملک میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے، ڈاکٹراپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر ہیں تو کہیں اساتذہ اور صحافی سراپااحتجاج ہیں یہ ہی وجہ ہے حکمرانوں نے جس اندا زمیں اپنی حکومت کی ابتداکی ہے اس آغاز نے موجودہ حکومت کو صدی کی بدترین حکومت میں بدل کررکھ دیاہے انہوں نے مزید کہاکہ ایک اسپیکر اسمبلی کی غیر موجود گی میں اس کے گھر پر چھاپے نے جمہوریت کا چہرہ بری طرح سے مسخ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اپنے قائدآصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکے ایک اشارے کے منتظر ہیں اور جس دن انہوں نے اس حکومت کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا اس دن پیپلزیوتھ ہراول دستے کی مثال قائم کرتے ہوئے سب سے آگے موجود ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات