اسرائیل فوجی طاقت کے ذریعے قبلہ اول چھیننا چاہتا ہے، عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے تمام اہم مقامات میں فلسطینیوں کو جمعہ سمیت تمام نمازیں ادا کرنے ،آزادی کیساتھ عبادت کا حق ہے،قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ، امام مسجد اقصیٰ

ہفتہ 23 فروری 2019 13:27

اسرائیل فوجی طاقت کے ذریعے قبلہ اول چھیننا چاہتا ہے، عکرمہ صبری
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست فوجی طاقت کے ذریعے قبلہ اول اور القدس کو فلسطینیوں سے چھیننے کی سازش کررہی ہے، قبلہ اول کے دفاع کیلئے نفیرعام کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست نے القدس اور مسجد اقصیٰ کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیاہے، فلسطینی قوم صہیونی فوج کے جبر تشدد سے خوفزدہ نہیں ہوئے ،گھروں سے نکل کر قبلہ اول کے دفاع کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قبلہ اول کے امام نے کہا کہ اسرائیل فوجی طاقت کے ذریعے القدس کو ہم سے چھیننے کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تمام اہم مقامات میں فلسطینیوں کو جمعہ سمیت تمام نمازیں ادا کرنے اور آزادی کے ساتھ عبادت کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینی نمازیوں کو باب الرحم میں داخلے سے روک کر قبلہ اول کی مکانی تقسیم کی سازش کر رہی ہے مگر دشمن کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔الشیخ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اس وقت دنیا میں بسنے والے دو اب مسلمانوں کے دلوں میں بستی ہے، عالم اسلام قبلہ اول کو غاصب صہیونیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گا۔

متعلقہ عنوان :